(ایجنسیز)
اوتاوا…کینیڈا میں شدید برفانی طوفان نے ٹورنٹو کو برف سے ڈھک دیا ہے جبکہ امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان کاخدشہ ہے۔ کینیڈا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہوگیا ہے۔ درخت گرنے کے نتیجے میں بجلی کا نظام بْری طرح متاثر ہوا ہے۔ ٹورنٹو میں تقریباً ڈھائی لاکھ اور اونٹاریو میں ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ برفباری کے باعث ٹورنٹو کی سڑکیں بند
ہیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں یامنسوخ کردی گئیں۔ دوسری جانب امریکا کے محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں ممکنہ برفانی طوفان ، تیز ہواؤں اورموسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر امریکا میں تقریبا آٹھ کروڑسے زائد لوگ ہائی ویز اور پچپن لاکھ سے زائد افراد ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کریں گے۔خراب موسم کے باعث کئی ریاستوں میں امریکیوں کی کرسمس اورنیوائیرکی چھٹیاں متاثرہوسکتی ہیں۔